تازہ ترینکھیل

ٹی 20 رینکنگ پر آسٹریلیا بلبلا اُٹھا

دبئی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد ٹی 20رینکنگ میں آئرلینڈ سے بھی نیچے 10 ویں نمبر پر پہنچ جانے پر آسٹریلیا بلبلا اُٹھا۔آسٹریلین ٹی 20کپتان جارج بیلی نے اس تنزلی پر رینکنگ سسٹم کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتاکہ رینکنگ سسٹم کس طرح کام کرتا ہے۔ان کے بقول ہمارے ساتھ کسی مقابلے کے بغیر ہی آئرلینڈ عالمی رینکنگ میں ہم سے آگے نکل گیا، اگر آئرش ٹیم ہم سے بہتر ہے تو اس کا ثبوت سری لنکا میں ٹی 20ورلڈکپ میں مل جائے گا۔ خیال رہے کہ سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ 18 ستمبر سے شروع ہورہا ہے، جس میں آسٹریلیا گروپ بی میں آئرلینڈ کے ساتھ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ضمیر کا قیدی؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker