ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ڈی میں شامل نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو انسٹھ رنز سے ہرا دیا۔ برینڈن مک کولم ایونٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ اوورز میں نیوزی لینڈ نے تین وکٹ پر ایک سو اکیانوے رنز بنائے۔ برینڈن مک کولم نے ایک سو تئیس رنز کی اننگز کھیلی، جو میگا ایونٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بھی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو بتیس رنز ہی بناسکی اور میچ انسٹھ رنز سے ہار گئی۔ ناصر حسین پچاس رنز بناکر بنگلہ دیش کے نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ کائل ملز اور ٹم ساؤدھی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
You must be logged in to post a comment.