تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی 20 : بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹوئنٹی توئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جو آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ورلڈٹوئنٹی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج کھیلے جانے میچ میں کم مارجن سے شکست بھی پاکستان کو سپر ایٹ میں پہنچادیگی۔ فتح پاکستان کو گروپ ڈی میں ٹاپ پرپہنچادیگی۔ پاکستان نے گروپ ڈی کے میچ میں نیوزی لینڈ کو تیرہ رنز سے شکست دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کوانسٹھ رنز سے زیرکیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے ایک اعشاریہ ایک پانچ نیٹ رن ریٹ کیساتھ سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آج پاکستان ،بنگلہ دیش کے میچ سے اس گروپ سے سپر ایٹ کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہو گا۔پ اکستان کا نیٹ رن ریٹ بنگلہ دیش سے بہتر ہے۔اس لئے بنگال ٹائیگرز کیلئے سپرایٹ میں رسائی کیلئے صرف فتح ہی کافی نہیں ۔ انہیں پاکستانی شاہینوں کوکم ازکم چھتیس رنز سے شکست دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان‘ طاہر القادری‘ اسد عمر سمیت 27 افراد کے وارنٹ گرفتاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker