تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی ٹوینٹی:جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 32 رنز سے ہردیا

ہمبن ٹوٹا میں بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کا باآسانی بتیس رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔ہمبن ٹوٹا میں گروپ سی کا آخری میچ بارش کی وجہ سے سات اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے چار وکٹ پر اٹھہتر رنز بنائے۔ کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے تیرہ گیندوں پر تیس رنز سکور کیے۔جواب میں سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے آگے بے بس دکھائی دی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر چھیالیس رنز ہی بناسکی یوں جنوبی افریقہ نے میچ بتیس رنز جیت لیا۔ ایونٹ میں اس کی مسلسل دوسری فتح ہے۔ گروپ سی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹاپ پر پہنچ گئی ہے جبکہ سری لنکا کی دوسری پوزیشن رہی۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سری لنکا نے سپر اوور جیت کر میچ جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker