تازہ ترینکھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کے ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے ہوگا

دبئی(نمائندہ سپورٹس) کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں جس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ رواں سال ستمبر اکتوبر میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے میزبان ملک آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط تک سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔ آفیشل کا کہنا ہے کہ پروازیں شروع بھی ہو گئیں تو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کے اس وقت اپنے ملکوں میں کیا حالات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے قلیل وقت میں سفری اور قیام و طعام کے انتظامات کرنا بہت مشکل نظر آرہا ہے اس لئے ٹی 20 ورلڈ کپ کو ملتوی کئے جانے کا قوی امکان ہے۔آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں تمام ممبر ملکوں کے بورڈ حکام شرکت کریں گے، اس کے بعد 26 سے 28 مئی کے درمیان کسی وقت بھی میگا ایونٹ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:چورراج۔نامعلوم چورنقب لگاکراورتالےتوڑکرلاکھوں روپےنقدی اورزیورچوراکرفرار

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker