تازہ ترینکھیل

پہلا ٹی20 : پاکستانی شیروں نے کینگروز کی اچھل کود ٹھنڈی کر دی

 دبئی (نمائندہ سپورٹس) پاک، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میںٹاس ہارنے کے بعد پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور 51 رنز کے مجموعی طور پر اس کے چار کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب شین واٹسن 8 رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ۔ ان کے پویلن پہنچتے ہی ۔شہیل تنویر نے مائیک ہسی کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیا جو صرف ایک رنز بنا سکے۔محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستانی سکواڈ میں لیفٹ آرم سپنر رضا حسن، عمران نذیر اور عبدالرزاق، ناصر جمشید، عمر اکمل، کامران اکمل، سہیل تنویر، شعیب ملک، سعید اجمل اور عمر گل شامل ہیں۔ اوپنر ناصر جمشید اپنا پہلا ٹی 20 میچ جبکہ سپنر رضا حسن اپنے کیئرئیر کا آغاز ہی اس میچ سے کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی ون ڈے سیریز میں مجموعی ناقص کارکردگی کے بعد اور انجری کے باعث سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل رہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں وارنر، واٹسن، ویڈ، مائیک ہسی، ڈیوڈ ہسی، بیلے، میکس ویل، وائٹ، ہلفین ہاس، کومنز، ڈوہرٹی پر مشتمل ہے ۔ آسٹریلوی میکس ویل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کے بعد ٹی 20 کیئرئیر کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:یونین کونسل مل کے علاقہ چانڈیہ میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوگیا

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker