تازہ ترینعلاقائی

ماں کی بے پایاں محبت کولفظوں میں پرویا ہی نہیں جاسکتا:ایم اے تبسم

لاہور﴿بیوروچیف ﴾ ماں کی بے پایاں محبت کو لفظوں میں پرویا ہی نہیں جا سکتا ،اور نہ ہی آج تک کوئی ایسا پیمانہ بنا ہے جس سے ماں کی محبت کو ماپا جا سکے،ان خیالات کا اظہار سینئرصحافی،کالم نگار اور کالمسٹ کونسل آف پاکستان ﴿CCP﴾کے صدرایم اے تبسم نے مائوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کے دوران کیا،ایم اے تبسم نے کہا کہ لفظ’’ماں ‘‘زبان پر آتے ہی پورے وجود میں اس کی محبت دوڑنے لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت سے ذیادہ محبت کرنے والی اور کوئی ہستی آج تک پیدا ہی نہیں ہوئی۔آندھی چلے یا طوفان آئے ماں کی محبت میں کبھی کمی نہیں آئی۔اور نہ ہی کبھی آئے گی۔ایم اے تبسم نے مزید کہا کہ ماں تو کڑی دھوپ میں ہمہ وقت سرپر سائبان بن کر دھوپ کی تپش سے پچا لیتی ہے۔ماں کی گرم گود سردی کا احساس ہونے ہی نہیں دیتی۔ایم اے تبسم نے کہا کہ جن کے ماں باپ حیات ہیں انہیں ان کی قدر کرنی چاہئے کیونکہ ان سے ذیادہ پیار،محبت کرنے والا کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:ضلعی صدرہسپتال نےعلاج معالجہ کی بہتری کیلئےایک ہفتےکی مہلت دےدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker