تازہ ترینعلاقائی

تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کروائے باقی جماعتیں خاندانی نظام کے تحت چل رہی ہیں:ایم اے تبسم

لاہور( پریس ریلیز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایم اے تبسم نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ دہشت گردی کی آڑ میں مسلمان ممالک پرچڑھائی کرنیوالی عالمی طاقتوں کواسرائیلی دہشت گردی نظرنہیں آتی امت مسلمہ کی اسرائیلی جارحیت پر شرمناک خاموشی انتہائی تشویش ناک ہے انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کو موثرلائحہ عمل مرتب کرکے اسرائیلی مظالم اوربربریت کانوٹس لیناچاہیے اورموثرآواز بلند کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم اورفلسطین کے نہتے عوام اورمعصوم بچوں خواتین کونشانہ بناناتیسری عالمی جنگ کودعوت دینے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کومسلمانوں کاخون بہانے کاٹھیکہ دیدیاگیاہے اورفلسطین میں اسرائیلی جارحیت امریکی ایجنڈے کے مطابق ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں قتل وغارت گری کررہاہے اور مسلمانوں کی نسل کشی میں مغربی ممالک اکٹھے ہیں جبکہ امن کے علم بردار اورانسانیت کے رکھوالے ممالک اوراین جی اوز خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ایم اے تبسم نے مزید کہاکہ (ن)لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کیلئے چھ ارب روپے مختص کردیے مگرنئے پاکستان کے بنانے کے جذبہ سے سرشارپاکستان تحریک انصاف کے کارکن جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آنے والے الیکشن میں صرف کارکنوں کی مشاورت سے ہی ٹکٹ جاری کریگی، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحدسیاسی جماعت ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے باقی سب جماعتیں خاندانی نظام کے تحت چل رہی ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ایسی مہم چلائے گی کہ سب دنگ رہ جائیں گے اورمخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker