پاکستانتازہ ترین

ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکومت سنجیدگی دکھائے: شہباز شریف

لاہور(پاک نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت سنجیدگی دکھائے، وفاق اور صوبے مشترکہ جامع حکمت عملی پر عمل کریں۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا علاقائی سطح پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے، ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات نہ ہوئے تو قحط کا خطرہ ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کورونا اور معاشی دباؤ کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہوجائیں گے، ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سکیورٹی کا خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker