پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر طاہرالقادری نے معمولات زندگی سے پردہ اُٹھادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتایاکہ وہ ایک ہفتے سے نہائے نہیں ہیں جبکہ ماڈل ٹاﺅن میں سرکار کی طرف سے محاصرے سے لے کرآج تک ’ سلائیس ‘کھارہے ہیں اوراُسی پر 24گھنٹے گزارہ کرلیتے ہیں ۔ انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہرالقادری کاکہناتھاکہ وہ ایک ہفتے سے نہیں نہائے کیونکہ اُن کے پاس نہانے کا سامان موجود نہیں ، وہ چوبیس گھنٹے کارکنان کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ماڈل ٹاﺅن میں محاصرے کے بعد اہلیہ کو کھانا بنانے سے منع کردیاتھا اور تب سے صر ف ڈبل روٹی (سلائیس) کھارہے ہیں ، لاہور کی انتظامیہ نے راستے بند کردیئے تھے جس کی وجہ سے کارکنان بھی اچھاکھانانہیں کھاسکے اور پھراُنہوں نے بھی چھوڑدیاجبکہ اسلام آباد پہنچنے پر چوہدری برادران نے خصوصی طورپر انتظام کرکے کھانا بھجوایالیکن اُنہوں نے کھانے سے انکار کردیا اور ہدایت کی کہ باقی کسی چیز کی ضرورت نہیں ، اگر سلائیس بھجوادیں گے تووہ کھاسکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف سے چیک ریپبلک کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker