پاکستانتازہ ترین

دہشتگردی ہوئی توحکومت 24گھنٹےبھی نہیں رہےگی، طاہرالقادری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ اگر دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو نواز شریف کی حکومت چوبیس گھنٹے بھی قائم نہیں رہ سکے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہناتھاکہ میرے محافظوں کے خلاف پی ٹی وی پر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کرایاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی کمزور کرکے دہشتگردی کروانےکی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر دھرنے میں دہشتگردی کاکوئی واقعہ ہوا تو نوازشریف حکومت چوبیس گھنٹے بھی نہیں رہے گی۔ انکاکہناتھاکہ حکومت نے ہماری کھانابنانے والی جگہ کو سیل کردیاہے۔ لہذا اب بتایاجائے کہ ہمارا کھانابند کر کے کونسی انسانیت کا ثبوت دیاجارہاہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہناتھاکہ پنجاب بھر میں ہمارے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجارہاہے جبکہ پہلے ہی ہمارے تیس ہزار کارکن گرفتار کئے جاچکےہیں۔ گرفتار کارکنان پر وحشیانہ تشدد کیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button