پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹروں نے طاہرالقادری سے ملاقات پر پابندی عائد کردی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ان سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی ہے۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری کا ایک بار پھر طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کی ناساز طبیعت کے باعث ان سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا جس کےباعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی چند روز سے طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے 72 گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ ان کی علالت کے باعث عوامی تحریک کا 5 دسمبر کو سرگودھا میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے جس کی تاریخ کا اعلان طاہرالقادری کی صحت یابی کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ضمنی انتخابات ،حکومت پنجاب نے 12 اضلاع میں تعطیل کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker