پاکستانتازہ ترین

عوامی تحریک کا 6 اگست سے تحریک قصاص شروع کرنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے چھ اگست سے تحریک قصاص شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ لاہورمیں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کامشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔ اعلامیے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجسٹس باقرنجفی کی رپورٹ فوری شائع کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے، جبکہ پانامہ لیکس پرتحقیقات وزیر اعظم اوران کے اہلخانہ سے شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت مقبوضہ کشمیر کےمسئلے پرمنافقانہ پالیسی ترک کرکے بھارتی تشدد کیخلاف عالمی سطح پرسفارتی اقدامات کرے، جبکہ مسلکی بنیادوں پرقتل وغارت کے خاتمے کے اقدامات کئے جائیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی اور سندھ کی طرز پر پنجاب میں بھی رینجرز آپریشن کا آغاز کیاجائے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ چھ اگست سے تحریک قصاص شروع کی جائے گی، ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے ہوں گے، جبکہ تحریک قصاص ماڈل ٹاؤن اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  نواز بےنظیرنےبھی لانگ مارچ کئے میرامارچ کیسے جمہوریت کیلئےخطرہ ہے‘طاہرالقادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker