پاکستانتازہ ترین

پاک فوج نےڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کی سیکورٹی کی درخواست مسترد کردی

tahirاسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاک فوج نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ سے خود کو الگ رکھتے ہوئے سیکورٹی کی درخواست مسترد کردی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے باقاعدہ تحریری درخواست دی تھی جسے مسترد کیا گیا ہے،دوسری جانب منہاج القرآن کے حکام نے ایسی درخواست کی تردید کی ہے،وفاقی حکومت اس مارچ پر شدید تشویش کا اظہار کرچکی ہے اور وزیرداخلہ رحمان ملک نے گزشتہ روز لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات میں انہیں سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا،رپورٹ کے مطابق جب آئی ایس پی آر کے اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایک مراسلہ ملنے کی تصدیق کی،جس پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے سیکرٹری کے دستخط تھے،اس خط کے جواب میں انہیں وزارت سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button