پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری، ابتسام الٰہی کا سامنا کریں، جمعیت اہلحدیث

ibtsamکراچی(نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ترجمان حافظ محمد علی یزدانی، حافظ محسن جاوید اور دیگر رہنماوٴں نے کہا ہے کہ علامہ ابتسام الہی ظہیرنے ڈاکٹر طاہرالقادری کو مناظرے کا چیلنج دیا تھا، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری خود سامنے آنے کی بجائے اپنے ماتحتوں کی آڑ میں مناظرے سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے کارکنوں سے بیان دلوانے کی بجائے خود علامہ ابتسام الہی ظہیر کا سامنا کریں۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست نہیں ریاست بچانے کا نعرہ لگایا اور اب رفتہ رفتہ سیاسی عمل کا حصہ بننے کیلئے مختلف قسم کے حیلے بہانے استعمال کر رہے ہیں، اگر سیاست نہیں کے نعرے کا مطلب سیاسی عمل کو بہتر بنانا اور انتخابات کو التوا سے بچانا ہے تو پہلے سیاست کی نفی کیوں کی گئی

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:چھاپہ مار ٹیم نے جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker