پاکستانتازہ ترین

طاہر القادری کی درخواست پر سماعت جاری

tahir ul qadriسپریم کورٹ (مانیٹرینگ سیل)میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔طاہر القادری عدالت عظمیٰ کے رو بروخود دلائل دے رہے ہیں۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری خلاف آئین کی گئی جبکہ موجودہ الیکشن کمیشن کی تشکیل بھی غیر آئینی ہے لہذا اسے عبوری طور پر کام سے روک دیا جائے۔اس سے قبل چیف جسٹس نے درخواست منظور کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی تھی کہ درخواست گزار نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اور الیکشن کمیشن کی تشکیل جیسا اہم ترین معاملہ اٹھایا ہے جس کی فوری سماعت ضروری ہے۔ سماعت کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری الیکشن کمیشن ، وفاق پاکستان اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بدلتا ہے آسماں رنگ کیسے کیسے ۔۔؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker