تازہ ترینعلاقائی

تلہ گنگ:قاری سعید احمد کی شہادت،تلہ گنگ شہر میں مکمل شٹر ڈاو ن ہڑتال

downloadتلہ گنگ(ملک ساجد اعوان)قاری سعید احمد کی شہادت،تلہ گنگ شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال،ٹریفک چوک پر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع،پولیس کی بھاری نفری تعینات،تحصیل تلہ گنگ کے تمام دیہاتوں سے اہلسنت والجماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد جنازے میں شرکت کے لئے تلہ گنگ پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت کے ضلعی سینئر نائب صدرقاری سعید احمد کی شہادت کے بعد تلہ گنگ میں تمام تاجر ،سیاسی و مذہبی تنظیموں نے شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا تھا آج تلہ گنگ شہر میں مکمل ہڑتال ہے تمام دکانیں بند ہیں،سڑکیں بھی ویران ہیں اہلسنت والجماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد لاوہ،دندہ شاہ بلاول،لیٹی،ٹمن،پچنند،سگھر،بلال آباد،ملتان خورد سمیت دیگر علاقوں سے تلہ گنگ جنازے میں شرکت کے لئے پہنچ چکی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے

یہ بھی پڑھیں  ارسلان افتخار کیس:سیکرٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker