تازہ ترینعلاقائی

تلہ گنگ:یو بی ایل بنک میں ڈکیتی ،ڈاکوؤں پچاس لاکھ روپے لے اڑے

ublتلہ گنگ ( ڈیسک رپورٹر )تلہ گنگ شہر میں واقع یو بی ایل بنک میں ڈکیتی کی سنگین واردات کے دوران سات مسلح پٹھان ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر پچاس لاکھ روپے لوٹ لئے،ایک صارف کو ریوالور کے بٹ مار کر زخمی کرنے کے بعد فرار۔تفصیلات کے مطابق یو بی ایل تلہ گنگ کی برانچ میں سات مسلح پٹھان ڈاکو جمعتہ المبارک کے روز دن سوا بارہ بجے کے قریب ٹولیوں کی شکل گھس گئے۔اور اسلحہ کی نوک پر بنک کے دو گارڈ محمد عارف اور فاروق احمد سمیت تمام عملہ اوربنک میں موجود متعدد صارفین کو یر غمال بنا کر صارفین اور بنک سے مجموعی طور پر پچاس لاکھ کے قریب رقم لوٹ لی۔اس دوران بنک میں موجود موضع اکوال کے ایک صارف کو ریوالور کے بٹ مار کر اس کو زخمی بھی کر دیا۔اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔بنک منیجر یاسر شہزادکے مطابق بنک میں گھسنے والے ڈاکوؤں کی تعداد تین تھی تاہم باقی اْنکے ساتھی باہر ہو سکتے تھے۔بنک گارڈ محمد عارف نے بتایا کہ وہ بنک مین دروازے کے باہر حسب معمول ڈیوٹی دے رہا تھا کہ دو افراد اندر گئے۔اندر جب شوروغل کی آوازیں آئیں تو میں نے دروازہ کھول کرجیسے ہی اندرجھانکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے مجھے اندرکھینچ لیا اور میرا اسلحہ چھین لیا۔محمد عارف کے مطابق ان ڈاکوؤں کی عمریں 25سے 30سال کے لگ بھگ تھیں اور وہ پٹھان تھے۔۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ صدر بنک پہنچ گئے اور شہر بھر کی ناکہ بندی کرا دی۔تاہم آخری اطلاعات تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ اور گردو نواح کی گلیوں اوربازاروں میں لٹکتی بجلی کی تاریں بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker