تازہ ترینعلاقائی

تلہ گنگ:گستاخانہ فلم کے خلاف تلہ گنگ شہر میں تاریخی ریلی اور ہڑتال

تلہ گنگ ( ساجد ملک سے) گستاخانہ فلم کے خلاف تلہ گنگ شہر میں تاریخی ریلی اور ہڑتال ۔ ملعونوں کی گرفتاری کیلئے نیٹو سپلائی بند کرنیکا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح8بجے تلہ گنگ شہر میں حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخانہ فلم بنانے کیخلاف سو ل سوسائٹی ، تاجروں اور علماء کرام اور سرکاری و نجی سکولز کے طلبائنے ریلی نکالی ، اس موقع پر شہر بھر میں دکانیں بند رہیں ، ریلی 8بجے مسجد عید گاہ سے شروع ہوئی اورٹریفک چوک پر آکر اختتام پذیر ہوئی ۔11بجے تک عوام احتجاج کرتے رہے اس موقع پر مقررین نے عالم اسلام کے متحد ہونے ، اور ٹھوس متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا گیا ۔ مقررین نے فلم بنانے والے ملعونوں کی گرفتاری تک نیٹو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردا ر ممتاز ٹمن ، تحریک انصاف کے ر ہنما سردار فیض ٹمن ، مولانا پیر یعقوب سیفی ، مولانا قاری سعید ، مولانا عزیز الرحمن ، مولانا اللہ بخش ، مولانا عزیز الرحمن عثمانی ، حافظ طلحہ زبیر ، قاضی عبد القادر ، مولانا عبید الرحمن، سمیت تاجروں اور وکلاء کے نمائندوں نے خطاب کیا ، اس موقع پر ملک ظفر اقبال ، شیخ امتیاز ، شیخ عزیز ، شاہد ناصر ، سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  نواب شاہ کی نہر میں شگاف، 5 دیہات زیرآب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker