شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / عوامی پارٹی تلہ گنگ نےملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کیخلاف ٹریفک پرامن مظاہرہ

عوامی پارٹی تلہ گنگ نےملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کیخلاف ٹریفک پرامن مظاہرہ

تلہ گنگ ( ملک ساجڈ اعوان ) عوامی پارٹی تلہ گنگ نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف ٹریفک چوک تلہ گنگ پر ایک پر امن مظاہرہ کیا جس میں عوامی پارٹی کے جملہ کارکنان ،سول سوسائٹی ،تلہ گنگ آرٹس سوسائٹی ،اینجلز ویلفیئر سوسائٹی ، اعوان فرینڈ زگروپ، اور تحصیل پریس کلب کے صدر شیخ محمد فاروق سینئر نائب صدر لیاقت اعوان ،سپروائزر TCSوسیم عباس پاشا ، نمائندہ خصوصی اپنا تلہ گنگ اشفاق حسین اور شانی گھاڑا اور اپنا تلہ گنگ کے بیورو چیف موسی مجازی نے خصوصی طور پر شرکت کی عوامی پارٹی کے صدر ایوب ملک سابقہ امیدوار حلقہ این اے 61نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ پر حملے کرنے والے شرپسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق سنیں اور یہ اسلام سے قبل دور جہالت کے لوگ میں جو روشنی کے دشمن ہے اس موقع پر عوامی پارٹی نکہ کہوٹ کے صدرصوبیدار پرویز ،ملک افتخار دھرابی اپنا تلہ گنگ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر حسنین ملک اعوان فرینڈ زگروپ اور تحصیل پریس کلب کے سینئر نائب صدر لیاقت اعوان نے مظاہرین سے خطاب کیا مظاہرین نے ملالہ پر حملے کی پرزور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک وقوم کے دشمن ان عناصر کو نہ صرف بے نقاب کیاجائے بلکہ ان کو کڑی کڑی سے سزا دی جائے تاکہ سماج سے ایسے عناصر کا خاتمہ ہو سکے ایک گھنٹہ کے مظاہرے کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:بارشوں اورسیم کے پانی نے سیلابی صورت اختیار کرلی