تازہ ترینعلاقائی

تلہ گنگ کے صوبائی حلقہ میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں عمران خان کل ترحدہ چوک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

داؤدخیل (نامہ نگار) تلہ گنگ کے صوبائی حلقہ میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کل دو اپریل کو ترحدہ چوک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسہ میں میانوالی سے پی ٹی آئی کے کارکن بھی شرکت کریں گے داؤدخیل سے پی ٹی آئی کسان ونگ تحصیل میانوالی کے نائب صدر عمر حیات خان ساجد بنک چوک سے ریلی لیکر ترحدہ جائیں گے عمر حیات خان ساجد نے کہا کہ ہم جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے اور داؤدخیل سے چھ کاریں اور دو عد فلائینگ کوچ لیکر میں کارکنوں کے ساتھ جاؤں گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ملک کی بڑی جماعت بن چکی ہے اور عوام اب چور لٹیروں سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کے ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرئے گی انہوں نے کہا کہ ا ب عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور عوام آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر ا س ملک کی تقدیر بدلیں گے اور ا س ملک میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی اور عوام کو چاہیے کہ ان کے حقوق کی جنگ لڑنے والے لیڈر عمران خان کا بھر پور ساتھ دیں ۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا طارق جمیل کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker