تازہ ترینعلاقائی

تلہ گنگ:میری عوام سےاستدعاکہ بچوں کوتعلیم کےزیورسےآراستہ کریں، MPAملک ظہورانوراعوان

تلہ گنگ (ساجد ملک سے) میری عوام سے استدعا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ، ورنہ تبدیلی کا خواب ادھورا رہ جائے گا ، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ملک ظہور انوراعوان نے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت سے تعمیرہونیوالے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ قاضی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بلڈنگ بنا دینے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا جب تک ہم اپنی سوچ کا انداز نہیں بدلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحدراستہ ہے جس کو حاصل کرکے ہم اپنے معاشرے ، نظام کو تبدیل کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ایم پی اے کی خاص توجہ سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے اس میں ڈیجیٹل ایکسرے کے علاوہ تما م آلات انتہائی قیمتی اور اعلی کوالٹی کے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر پورے علاقے کیلئے بھرپور صحت کی سہولیات فراہم کرے گا ۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الرزاق نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ قاضی کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات ڈور سٹیپ پر مہیا ہوں گے ۔ جلد انشاء اللہ بی ایچ یو لیٹی کا بھی افتتاح ہو جائے گا ۔ تقریب سے ملک رفعت حیات پچنند ، ملک محمد اقبال کوٹ قاضی ، نے بھی خطاب کیا ۔ افتتاحی تقریب میں سابق ناظم تھوہا محرم خان غلام شاہ ، سابق ناظم بدھڑ ملک طارق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملک ظہورانوراعوان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اے اقوام عالم ذرا غور کر!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker