پاکستانتازہ ترین

پاکستان کو امام خمینی جیسے لیڈر کی ضرورت، طلال بگٹی

اسلام آباد(بیوروچیف)  جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے پاکستان میں اس وقت امام خمینی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میںنیشنل پریس کلب میں ’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام سے اپنی پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ خطاب کے دوران کیا۔ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں اور گروپ اکیلے ہی بلوچستان کے حالات خراب نہیں کر سکتے اس وقت بلوچستان میں موجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس میں ملوث ہیں اور یہ ادارے و گروپس ہیروئن، گاڑیوں اور لائیو سٹاک کی سمگلنگ میں ملوث ہیں اور پوری قوم کو نشہ میں مبتلا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ پاکستانی افواج، بہادر اور محب وطن ہیں لیکن ماضی میں پرویز مشرف نے انہیں بدنام کرایا اور آج بلوچستان کی جو موجودہ صورت حال ہے وہ 1971ء سے ابتر ہے، مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لاکر بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورت حال سے میڈیا کو جان بوجھ کر حقائق سے دور رکھا جا رہا ہے۔ اس لئے میڈیا سے التماس ہے کہ وہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے اپنا قلم استعمال کریں۔ بلوچ عوام کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں اور ان کے دکھوں کا مداوا کیا جائے۔ میں خود ناراض بلوچ قیادت کو منانے جاؤں گا۔
طلال بگٹی نے کہا کہ میرا پنجاب آنے کا مقصد یہاں کی سیاسی قوتوں کےضمیرکو جھنجھوڑنا ہے اور اس کے لئے میں نے میاں نوازشریف کو گرینڈ الائنس کی پیش کی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ اس کے علاوہ اعجاز الحق، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، جنرل (ر) حمید گل اور غلام مصطفی کھر سے بھی ملاقاتیں کر چکا ہوں اور سب نے گرینڈ الائنس کی تشکیل پر اتفاق کیا اور میں اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہوں، جس کی باقاعدہ تشکیل اوکاڑہ میں نواب آف چاکرہ کے مزار پر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ایجبیسٹن ٹیسٹ:انگلینڈ نے پاکستان کو 141 رنز سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker