پاکستانتازہ ترین

طالبان کی غلطی: ای میل لسٹ میں چارسو لوگوں کےنام منظرعام پر

نیویارک(ڈیسک رپورٹر)امریکی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ طالبان کی اپنی ہی غلطی سے ان کی ای میل لسٹ میں شامل چار سو لوگوں کے نام منظر عام پر آگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی کی غلطی سے ایسا ممکن ہوا۔یوسف احمدی ایک ای میل فارورڈ کررہے تھے اس دوران انہوں نے چارسو ای امیل ایڈریس بی سی سی میں ڈالنے کے بجائے سی سی میں ڈال دیے۔یوں یہ چار سو نام ان تمام لوگوں کے پاس چلے گئے جنہیں یہ ای میل بھیجی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناموں کی فہرست میں زیادہ تر نام صحافیوں کے ہیں۔جب کہ افغان اراکین پارلیمنٹ ،مقامی گورنر ،تعلیمی کارکنوں اور گلبدین حکمت یار کا ای میل ایڈریس بھی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  فاروق ستار کے گھرکا محاصرہ، ایم کیوایم کا آج احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker