پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دھماکا، چار عسکریت پسند ہلاک

talibanپشاور(مانیٹرنگ سیل)شمالی وزیرستان کی علاقے میر علی میں دھماکے کے نتیجے میں چار عسکریت پسند ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔  سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق میر علی کے علا قے میں خودکش دھماکے کے لیے بارود سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چاروں شدت پسند ہلا ک ہو ئے۔  اطلاعات کے مطابق واقعے میں کمانڈر سیف الدین بھی ہلاک ہوگئے ہیں جو کہ ایف آر بنوں کے علاقے باکا خیل میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ہیں۔ پاکستانی طالبان نے سیف الدین کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔  تاہم ڈان ڈاٹ کام سے نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبان کمانڈر نے واقعے کو ان کی گاڑی پر خود کش حملہ قرار دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ سیف الدین اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب سفر کررہے تھے کہ انہیں خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔  دونوں دعوؤں کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے کیوں کہ ان علاقوں تک میڈیا کی رسائی محدود ہے۔  شمالی وزیرستان پاکستان کی ان سات نیم خود مختار علاقوں میں سے ایک ہے جہاں قبائلی نظام رائج ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button