پشاور(مانیٹرنگ سیل) کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات سے پہلے چارمطالبات پیش کردیئے ہیں اور کہاہے کہ حکومت کواقدامات سے ثابت کرناہوگاکہ وہ کتنے سنجیدہ ہیں تاہم مذاکرات کا حتمی فیصلہ نئے امیر ہی کریں گے۔ تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہاکہ حکومت اگرمذاکرات کے بارے میں سنجیدہ ہے تو چار اقدامات کرے ۔اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ ملک میں شریعت کا نفاذ کیاجائے ، قبائلی علاقوں سے فوج واپس بلائی جائے ، ڈرون حملے بند کرائے جائیں اور قیدیوں کی رہائی ممکن بنائیں ۔ ترجمان کاکہناتھاکہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں تھے ، شرائط پیش کی تھیں لیکن حکومت بااختیار نہیں ۔
You must be logged in to post a comment.