پاکستانتازہ ترین

موبائل سروس بندش سےحملے نہیں رکیں گے،تحریک طالبان

پشاور(مانیٹرنگ سیل)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ موبائل سروس معطل کرنے کےباوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے حملوں کو نہیں روک سکتے۔پاکستانی نجی اخبار سے بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان االلہ احسان کا کہناتھا کہ تحریک طالبان نے تاحال موبائل فون کے ذریعے کسی بھی قسم کا دھماکہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ موبائل سروس بند کرکے ہمارے حملوں کو نہیں روکا جاسکتا،ہم اپنے ہدف کو کسی بھی صورتحال میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کے مطابق موبائل سروس بندکرنے میں وزیر داخلہ رحمٰن ملک کا ذاتی کاروباری مفاد ہے۔یادرہے کہ وزیر داخلہ رحمٰن ملک کےحکم پر یوم عاشورہ تک پاکستان کے49شہروں میں دہشت گردی کے خطرات کے باعث موبائل سروسز بندکردی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:کوئٹہ میں اہل تشیع افراد کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker