پاکستانتازہ ترین

طالبان کی حکومت سے مذاکرات کی پیشکش مسترد

پشاور(مانیٹرنگ سیل) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے وفاقی حکومت سے امن مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے ملک کے سیکولر حکمرانوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طالبان ترجمان احسان اللہ احسان نے حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیاہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ رحمٰن ملک غیرملکی ایجنٹ ہیں اور ان کی جانب سے طالبان کو معاف کئے جانے کی پیشکش کی کوئی ضمانت نہیں۔ طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم مسلم ملک میں غیر ملکی طاقتوں کو حکمرانی کرنے کا موقع دینے والے سیکولر حکمرانوں کے انخلاء تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان کے بقول تحریک طالبان پاکستان اسلامی قوانین کے مطابق پاکستانی حکومت تشکیل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں  تحریکِ طالبان پنجاب نے ہتھیار ڈال دئیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker