پاکستانتازہ ترین

تمام افغان طالبان رہا کردیئے جاہیں گے، پاکستان

talibanاسلام آبا د(بیورو رپورٹ)پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان اور طالبان کے مفاہمتی عمل میں مددگار ثابت ہونے والے طالبان کی رہائی کا عمل جاری رہا تو تمام افغان طالبان رہا ہو جائیں گے۔یہ بات دفترِ خارجہ کے ترجمان معظم خان نے بر طانو ی نشر یاتی کے ادارے سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ابو ظہبی میں سیکریٹری خارجہ جلیل جیلانی کے دئیے گئے بیان پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زیر حراست افغان طالبان کو رہا کرنے کا عمل شروع کیا ہوا ہے اور خاص طور پر وہ طالبان جو مفاہمتی عمل میں مددگار ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ عمل جاری رہا تو تمام افغان طالبان رہا کردیے جائیں گے۔ قبل ازیں سیکریٹری خارجہ جلیل جیلانی نے ابو ظہبی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’پاکستان ان تمام افغان طالبان کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ہماری تحویل میں ہیں۔‘سیکریٹری خارجہ نے ابوظہبی میں پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ پیئرس اور افغانستان کے نائب وزیر خارجہ جاوید لودین سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد پاکستان، امریکہ اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور سیاسی زاویے کے حوالے سے تعاون پر غور کرنا تھا ۔‘واضح رہے کہ اسلام آباد میں سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک سو افغان طالبان پاکستان میں زیرِ حراست ہیں۔پاکستان نے زیرِ حراست افغان طالبان کو رہا کرنے کا عمل پچھلے سال اس وقت شروع کیا تھا جب افغان امن کونسل کے اراکین نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: تاجر اغوا، بطور تاوان ایک کروڑ روپے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker