پاکستانتازہ ترین

امن مارچ کوسیکیورٹی فراہم نہیں کرینگے،کالعدم تحریک طالبان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) کالعدم تحریک طالبان نے تحریک انصاف کے امن مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے عمران خان کی ریلی ڈرون حملوں میں مرنےوالوں کی ہمدردی میں نہیں بلکہ سیاسی قد بڑھانے کیلئے ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نےایک بیان میں کہاکہ ان کے مجاہدین اتنے بےوقعت نہیں کہ وہ مغرب زدہ، سیکولراورلبرل شخص کی حفاظت کریں۔ عمران خان ایک سیکولراور لبرل شخص ہے۔ طالبان کو ان کی ہمدردی کی ضرورت نہیں۔ عمران خان کا نام نہاد امن مارچ ڈرون حملوں میں مارے جانے والے افراد کی ہمدردی کیلئے نہیں بلکہ اپنا سیاسی قدبڑھانے کی کوشش ہے۔ ترجمان کےمطابق طالبان سیاسی جماعتوں کو مغرب کا غلام سمجھتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان کی حکومت سے مذاکرات کی پیشکش مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker