تازہ ترینعلاقائی

ٹانک:حال ہی میں واپس جانے والے متاثرہ قبائلی خاندانوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر ممکنبنائی جائے گی

ٹانک (بیورو رپورٹ)حال ہی میں واپس جانے والے متاثرہ قبائلی خاندانوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے کسی کوتاہی اور لاپروائی سے کام نہیں برتاجارہاہے،پولیٹکل انتظامیہ پاک فوج کی تعاون سے ان خاندانوں کی بحالی اور ان کے مسائل کو ترجیہی بنیاد پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالسلام خٹک سینئر صحافی رضوان بلوچ سے پولیٹکل ریسٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا پولیٹکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں بجلی کے مین ٹرانسمیشن لائن بچھانے سمیت پینے کے صاف پانی کے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے چونچہ چھوٹے چھوٹ دیہاتوں میں بجلی کی بحالی سمیت پینے کے صاف پانی کے پائپ لائن بچھانے کے لیے متعلقہ محکموں کے اہلکار مصروف عمل ہیں تاہم اس مقصد کے تحت تھوڑا وقت در کار ہوتا ہے ،انہون نے کہا کہ مکانات کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے پاک فوج کے تعاون سے سروے ٹیمیں میرٹ کی بنیاد اور خوش اسلوبی کے تحت کام کر رہی ہیں ،لہذا اس سلسلے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل سراروغہ اور تھصیل سروکئی کو فعال بنا دیا گیا ہے تاکہ مقامی سطح پر عوام کے چھوٹے موٹے مسائل و شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ،انہوں نے کہا کہ محسود قبائل کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے جنہوں نے ملک کی بقاء اور وسیع طر مفاد کی خاطر مصائب بر داشت کیے لہذا ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہاہے

یہ بھی پڑھیں  ووٹنگ ٹرن آؤٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker