پاکستانتازہ ترین

عیدالضحٰی، سرکاری ملازمین کی تنخواہ 22 اکتوبر کو جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ماہ اکتوبر کی تنخواہ بائیس اکتوبر کو جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اکاوٴنٹینٹ جنرل آف پاکستان ریونیوکو نوٹیفکیشن بھجوا یاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحی چھبیس یا ستائس اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے، اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام ملازمین اور سول اور فوجی پنشنرز کو تنخواہ پیشگی ادا کی جائے گی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹیفیکیشن میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ا س سلسلے میں کئے گئے فیصلے کے تحت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ اور پنشن کا اجراء بائیس اکتوبر کو شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیں  حکومت نے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کردیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker