تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے عیدی مہم شروع کردی

ڈسکہ(نامہ نگار)ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے عیدی مہم شروع کردی عیدی نہ دینے والوں کو500سے 750رو پے تک جرمانے عیدی دینے والی گاڑی کو فوری طور پر چھوڑ دیا جاتا ہے اہل علاقہ کی اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق عید الاضحی کی آمد کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اے ایس آئی ذکاء اللہ ،حوالدار ہدایت اللہ اور حوالدار بوٹا نے شہریوں کو ناجائز تنگ کر نا شروع کردیا اور ان سے عیدی وصول کر نا شروع کردی کاغذات چیک کر نے کے بہانے گاڑیوں کو روکا جاتا اور ان سے عیدی کا مطالبہ کیا جاتا عیدی نہ دینے والے گاڑیوں کو کاغذات مکمل ہو نے کے باوجود 500سے750رو پے تک جرمناہ کر دیا جاتا اور عیدی دینے والے والی گاڑیوں کو کاغذات نہ ہو نے کے باوجود چھوڑدیا علاقہ کی سیاسی ،سماجی شہری تنظیموں کے علاوہ معروف ٹرانسپورٹر گورائیہ برادر ز،سیف اللہ گورائیہ ،محمد یوسف گورائیہ ،محمد ارشد گورائیہ ،حاجی مشتاق گورائیہ ،عاشق حسین گورائیہ و دیگر افراد نے ٹریفک پولیس کے اعلی حکام سے فوری اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف ہمارے محسن، غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے: فواد چودھری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker