پاکستانتازہ ترین

سابق سینیٹرطارق عظیم ن لیگ میں شامل،نوازسےملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی) ق لیگ کے رہنما طارق عظیم مسلم لیگ نون میں شامل ہوگئے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے ساری عمر پیپلزپارٹی کی مخالفت کی،سیاچن پر آرمی چیف کا بیان ان کے موقف کی حمایت ہے۔
مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر لاہورمیں نواز شریف کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق عظیم نے کہا کہ انہیں اصل مسلم لیگ میں واپس آکر خوشی ہوئی ہے۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی مخالفت کی۔ انہوں نے ق لیگ میں شامل افراد کو واپسی کی مشروط پیشکش کر دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاچن پر مذاکرات کے لیے بھارت بھی تیار ہوگا،آرمی چیف نے ان کے موقف کی حمایت کی ہے۔ اس سے پہلے کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی سے ٹیلی فونک خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام پر مرکزی حکومت کا کوئی کردار نظر نہیں آ رہا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker