پاکستانتازہ ترین

جنید جمشید نے اپنی اہلیہ کو ایسی بات کہی، مولانا طارق جمیل کا ایسابیان کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

کراچی(مانیٹرنگ سیل)چترال سے اسلام آباد آنیوالے طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے تھے اور ان کے دوست اور معروف مذہبی سکالرمولاناطارق جمیل نے انکشاف کیاہے کہ وہ گزشتہ دنوں جنید جمشید کی دوسری اہلیہ سے ملنے گئے تو عائشہ نے روروکر بتایاکہ آج کل کہ رہاتھاکہ عائشہ میرے پاس ٹائم تھوڑا ہے ، جلدی کرلو، بچوں کی شادیاں اور دیکھو ناراض نہ ہونا، میں نے اللہ سے اس کے راستے کی شہادت مانگی ہے، مجھے لگتاہے کہ بس میری عمر 52سال ہی ہے ،تو میں نے کہاکہ تیری ماں 75 اور تیراباپ اسی سال کی عمر میں مرا ، تو کیوں ابھی سے جس پر وہ کہنے لگے کہ بس مجھے لگتاہے کہ ایسا ہی ہے، پریشان نہ ہونا، اللہ تمہیں ضائع نہیں کرے گا، میں نے اللہ سے مانگا کہ اس کے راستے میں اپنی جان دوں۔
اپنے ایک بیان میں مولاناطارق جمیل نے بتایاکہ اللہ نے جنید کا جانا جلدی لکھاتھا،اپنی اہلیہ کو کہتے رہے کہ تم میرے بعد پریشان نہ ہونا، بچے اور سہیل بھائی تمہاراخیال رکھیں گے ،کہاں سے تقدیر نے اسے اٹھایا، امریکہ سے انگلینڈ، پھر کراچی اور آگے لاہورآیا۔لاہورپہنچے تو چترال میں موجود سعید انورکا فون آگیاکہ میری نصرت کیلئے چترال آﺅ، سہیل کو بھی ساتھ لے آﺅ،مجھے بھی کہاگیاکہ ساتھ چلیں تو میں نے کہاکہ موقع ہوا تومیں بھی آﺅں گا کیونکہ کبھی چترال دیکھانہیں۔ مولاناطارق جمیل نے بتایاکہ سٹیج پر جب کوئی اداکارآتاہے تو اس کے آنے پر ایسی انٹری ہوکہ مجمع اثر لے لے تو وہ چھا جاتاہے ، اگر پیٹ نکال کرآئے توکبھی مشہورنہیں ہوسکا، اداکار کا آنا اور شومکمل کرکے جانا بڑا اہم ہوتاہے ، بیچ کی کچی پکی ہرکوئی بھول جاتاہے ، جنید کو بھی اسی طرح چھیڑ لیتاتھا ،وہ ہردفعہ گرمجوشی سے ملتااوربات کرتاتھا، جنید کی مذہب کی طرف راغب ہونے کی انٹری نہایت شاندار تھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button