پاکستانتازہ ترین

لندن پولیس کا طارق میر کے اعترافی بیان سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے بیان سے لندن پولیس نے اظہار لاتعلقی کر دیا۔ ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ طارق میر کا اعترافی بیان لندن پولیس کی دستاویز نہیں ہے۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا سوشل میڈیا پر نمودار ہونے والا اعترافی بیان میٹرو پولیٹن پولیس کی دستاویز نہیں ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان لندن پولیس کا کہنا تھا کہ طارق میر سے منسوب اعترافی بیان لندن پولیس کے ریکارڈ کی دستاویز نہیں ہے۔ طارق میر کا مبینہ بیان کچھ روز قبل سوشل میڈیا پرجاری کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے بھارت سے رابطے تھے اور بھارت سے ان کو مالی مدد بھی ملتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مسئلہ کشمیر،ایک بار پھر علاقائی اور عالمی توجہ کا مرکز!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker