پاکستانتازہ ترین

کراچی میں شہریوں سے بجلی کے زائد بل وصول نہیں کئے جارہے ، تسنیم قریشی

karachiکراچی(نامہ نگار) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں شہریوں سے بجلی کے زائد بل وصول نہیں کئے جارہے ہیں ، کسی صارف سے اوسط بل نہیں لیا جارہا ، متنازعہ سوا چار ارب روپے عوام سے نہیں لئے گئے یہ بوجھ حکومت نے برداشت کیا ہے ۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد کراچی میں صارفین کو بجلی کے زائد بلوں کے معاملے کو حل کرلیں گے ایم کیو ایم کے اراکین نے کہا کہ نیپرا کی ہدایت پر عوام سے 4.2 ارب روپے عوام کی جیبوں سے 2009ء سے 2010ء تک نکالے گئے اس حوالے سے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں اس سے آگاہ کیا جائے ۔ جس پر وزیر مملکت وزارت پانی و بجلی تسنیم قریشی نے ایوان کو بتایا کہ نیپرا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے اور یہ بوجھ صارفین پر نہیں پڑا بلکہ اس سے فرق حکومت کو پڑا ہے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے انہوں نے ایوان میں واضح کیا کہ اس کابوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا تھا اس کا بوجھ خود گورنمنٹ نے برداشت کیا تھا انہوں نے ایوان کو بتایا کہ کسی پر کوئی اوسط بل نہیں ڈالا جارہا وہاں ایسی شکایت ہے اس سے آگاہ کیاجائے اس کو حل کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر سوا چار ارب روپے کے ای ایس سی نے نہ دیئے تو قانونی چارہ جوئی ضرور کرینگے مگر یقین نہیں ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائیں گے ایک گھر کے لئے ایک ہی میٹر ہے اگر کوئی کرایہ دار کو گھر دے گا تو اس کیلئے ایک الگ طریقہ کار وضع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: وزیر اعظم کی ٹیکس سکیم،5سال آڈٹ سے استثنی حاصل کریں، منیر احمد ان لینڈ ریونیو آفیسر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker