پاکستانتازہ ترین

شریف فیملی نے رواں سال 1کروڑ81لاکھ روپے ٹیکس دیا

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں دو بار وزیراعظم رہنے والے اور پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور ان کی فیملی کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔ مسلم لیگ(ن) کے صدرنواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت ان کے اہل خانہ نے رواں برس ایک کروڑ 81 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے 24 لاکھ 49 ہزار 556 روپے جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے 58 لاکھ 35 ہزار 158 روپے ٹیکس اداکیا ۔ نواز شریف کے ایک اور بھائی عباس شریف نے 15 لاکھ 43 ہزار 704 روپے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے 16 لاکھ 83 ہزار روپے جمع کرائے۔ اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے 35 لاکھ 26 ہزار،سلیمان شہباز 25 لاکھ 9 ہزار،زینب سلیمان 5 لاکھ 64 ہزار 675، اور عزیز عباس نے 29 ہزار 928 ٹیکسوں کی مد میں ادا کئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اور اب خیبر پختونخواہ.....!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker