تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ٹیکس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاون

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کا ٹیکس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاون۔لاکھوں روپے کے نادہندگان سات فیکٹریاں،چار کنٹرول شیڈ اور اکیس دوکانیں سیل۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کے انسپکٹر احمد علی نے ڈائریکٹر رضوان اکرم شیروانی اور ای ٹی او قصور محمد اکرم کی ہدایت پر علاقے بھر کے ٹیکس چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور بھائی پھیرو اور گردونواح میں ٹیکس چوروں کی سات فیکٹریاں،چار کنٹرول شیڈ اور اکیس دوکانیں سیل کر دیں اور انہیں مجموعی طور پر حکومت کے 2580300 روپے کے واجبات فوری طور پر ادا کرنے کے نوٹس دے دیے۔محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر احمد علی نے بتایا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائیاں بلا امتیازجاری رکھی جائیں گی اور ٹیکس چور چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button