علاقائی

سرگودھا:ریجن میں ٹیکس کنندگان کی تعدادسولہ ہزار667سے بڑھ کر32ہزار345تک پہنچی

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹ﴾سرگودہاریجن میں ٹیکس کنندگان کی تعدادسولہ ہزار667سے بڑھ کر32ہزار345تک پہنچ چکی ہے۔جس سے ٹیکس کنندگان کی تعدادمیں 164فیصداضافہ ہواہے اوراس تعدادمیں200فیصداضافے کاہدف مقررکیاگیاہے۔جس سے سالانہ ایک ارب 86 کروڑ70لاکھ ٹیکس ریکوری میں 217فیصداضافہ ہواہے اوررواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران دوارب ساڑھے چارکروڑروپے ٹیکس ریکوری کی وصولی کی جاچکی ہے۔اس امرکاانکشاف چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس سرگودہاڈاکٹرارشاداحمدخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکمشنرانکم ٹیکس ڈاکٹرمحمدخان،محمداکرم،ڈپٹی کمشنرسجاداطہرملک اورریجنل ٹیکس آفس کے دیگرافسران بھی موجودتھے۔ڈاکٹرارشاداحمدخان نے کہاکہ ریجنل ٹیکس آفس سرگودہاکاقیام ٹیکس کنندگان کی سہولت میں اہم کرداراداکررہاہے۔اس دفترکے قیام سے قبل میانوالی اوردیگردوردرازکے علاقوں کے ٹیکس کنندگان کومختلف معاملات کے سلسلہ میں فیصل آبادجاناپڑتاتھااوراس دفترکی اہمیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے اوراسے سفیدہاتھی قراردینے والے بھی اسکی افادیت کے قائل ہوچکے ہیں۔جبکہ دوسری طرف یہاں سے روزانہ فیصل آبادجانے والے سٹاف کوسفری اخراجات اورصعوبتوں سے نجات حاصل ہوچکی ہے۔ڈاکٹرارشاداحمدخان نے کہا کہ ریجنل آفس کے قیام کابنیادی مقصدامپورٹ،ایکسپورٹ،سیلزٹیکس کی ادائیگی،ریفنڈ،ریٹرن وغیرہ کے معاملات ٹیکس کنندگان کیلئے سہولت پیداکرناہے۔انہوں نے بتایاکہ ضلع کے بعدتحصیل سطح پرفسلیٹی سنٹرزاورہیلپ لائن قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے سٹاف پرفخرہے جنکی محنت کی وجہ سے ریجنل ٹیکس کی وصولی ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔گذشتہ سال سی بی آرنے661بلین روپے اوراس سال 844بلین روپے ٹیکس اکھٹاکرکے ریکوری میں 27فیصداضافہ کیاہے۔انہوں کے کہا کہ ٹیکس کنندگان کی تعدادمیں مزیداضافہ کیلئے شاپ ٹوشاپ سروے کیا جارہاہے۔ چیف کمشنرنے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے اوران کامحکمہ عوام الناس کی خدمت کیلئے موجودہے۔اگرکسی ٹیکس کنندہ کوان کے محکمے کے سٹاف سے کسی قسم کی شکایت ہوتووہ ان کے نوٹس میں لائیں۔ہم ان کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔اس سے ٹیکس کی وصولی کے کلچر میں انقلابی تبدیلی پیداہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہاں ریجنل ٹیکس آفس کی اپنی عمارت وقت کی اہم ضرورت ہے اوریہ معاملہ وزیراعظم پاکستان کے سامنے ہے اورسرکاری اراضی کے حصول کیلئے ریلوے سٹیشن کے ساتھ ریلوے کی سولہ کنال اراضی کے حصول کیلئے کوشش جاری ہے۔اس طرح محکمے کی اپنی عمارت کے قیام سے یہاں یونیورسٹی کے طلبائ وطالبات کیلئے کوچنگ سنٹرقائم کر کے انکی سکل اورنالج میں عملی اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اورسٹاف کیلئے رہائشی کالونی اوردیگراضافی پراجیکٹ مکمل کیے جائیںگے۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے حالیہ دورہ سرگودہاکے موقع پرباضابطہ ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کاافتتاح کردیاہے اوراب تمام ٹیکس محکموں کوان لینڈ ریونیوسروس میں ضم کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:موجودہ حکومت پاکستان کے عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی،میاں منیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker