پاکستانتازہ ترین

مختلف ٹیکسز کی مد میں 120ارب روپے وصول

taxرواں مالی سال (مانیٹرنیگ سیل)کے پہلے چھ ماہ میں حکومت نے ایک سو بیس ارب روپے مختلف ٹیکسوں کی صور ت میں عوام سے حاصل کرلئے۔ وفاقی حکومت نے پیڑولیم لیوی اور گیس پر سرچارج کے ذریعے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی کے ماری عوام سے ایک سو بیس اب روپے حاصل کر لئے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر کے دوران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ستاون ارب اکسٹھ لاکھ روپے ، گیس انفراسٹرکچر سیس کے مد میں چوبیس ارب بانوے کروڑ گیس پر عائد ڈیویلپمنٹ سر چارج کی مد میں سات ارب ستاون کروڑ روپے جبکہ پیرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی مد میں باتیس ارب روپے سے زائد حاصل کئے۔ ان ٹیکسوں میں سب سے زیادہ ٹیکس موجودہ دور حکومت میں عائد کئے گئے۔ گیس اور پٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں میں اضافے سے دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ ٹیکسلا کی کاروائی بین الصوبائی کار لفٹرگینگ کا سرغنہ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker