پاکستان

سرگودھا:بے روزگارنوجوانوں کیلئے خود روزگارسکیم کے تحت ییلوکیب ٹیکسیوں کی تقسیم

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹ﴾ مشیر و زیر اعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ خادم پنجاب میاں شہباز شر یف کے ویژن کے تحت صوبہ پنجاب میں پڑھے لکھے لیکن بے روزگار نوجوانوں کیلئے خود روزگار سکیم کے تحت ییلو کیب ٹیکسیوں کی تقسیم سے بے روزگاری پر قابو پانے اور نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی ۔ ملک میں بے روزگار ی کی وجہ سے نوجوان طبقہ مختلف مسائل کا شکار ہے ۔ خادم پنجاب جو کہتے ہیں اس پر عمل کر کے دکھاتے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈر ملک میں تبدیلی اورعوام کی خوشحالی کے محض کھوکھلے نعرے لگاتے ہیں اور انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کے علاوہ ملک کو کچھ نہیں دیا ۔ جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ مایوسی کا شکارہے ۔ ییلو کیب ٹیکسی سکیم نوجونواں کو معاشی طو رپر مستحکم کرنے او رانہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی طرف سنگ میل ثابت ہو گی ۔ وہ جناح ہال کمپنی باغ سرگودہا میں خود رو زگار سکیم کے تحت ییلو کیب ٹیکسیوں کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں ۔ تقریب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی ‘ ڈی سی او عظمت محمو د‘ پارلیمانی سیکریٹری عبدالرزاق ڈھلوں ‘ چوہدری شاہنواز رانجھا ‘ چوہدری حامد حمید ‘ صدرچیمبر آف کامر س مظہر احمدملک ‘ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی طارق محمود چوہدری اور منیجر بینک آف پنجاب رضوان احمد کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی شخصیات او رمیڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاکہ ملک سے بے روزگاری ‘ غربت کا خاتمہ عوام الناس کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی جدید سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف نے سیلاب کے متاثرین کی امداد او ربحالی سے دن رات ایک کر دیا او رانہیں آباد کرنے کیلئے ماڈل ویلج قائم کرنے کے علاوہ ان کیلئے انہیں صحت او رتعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے غیر معمولی ا قدامات کئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈویژنل ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کا قیام ڈویژن کے عوام کے لئے صحت کی سہولتوں کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہو گا ۔ اس ہسپتال کی تعمیر پر 78 کروڑ روپے کی لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹر ی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیاہے لیکن دو سری طرف پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کررہی ہے ۔سیکرٹری آر ٹی اے طارق محمود چوہدری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ قرعہ اندازی کے بعد 594 امیدواروں کو اہل قرار دیاگیاتھا لیکن امیدواروں کے ڈرائیونگ لائسنس ‘ تعلیمی اسناد ‘ کریمنل ریکارڈ اور دیگر کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد 300 افراد کو اہل قرار دیاگیاجبکہ 294 امیدوار بوگس دستاویزات کی وجہ سے نااہل قرار دیئے گئے ۔انہوںنے بتایاکہ پہلے مرحلے میں 138 خوش نصیب افراد میں ییلوکیب ٹیکسی کی چابیاں دی جارہی ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 162  افرادکو ٹیکسیاں دی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بوگس دستاویزات کی وجہ سے نااہل قرار دیئے جانے والے افراد پندرہ دن کے اندر اندر ریویو کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے دستاویزات کے بارے میں ثبوت پیش کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فٹنس کا مرحلہ مکمل ہو چکاہے اس موقع پر محترمہ ذکیہ شاہنواز ‘ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ‘ چوہدری حامد حمید ‘ کمشنر شوکت علی او رصدر چیمبر آف کامر س نے نوجوانوں کو ییلو کیب گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker