تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: وزیراعظم کے دورہ پی او ایف واہ کینٹ پی او ایف کے مزدوروں کے لئے نوید بن کر آیا

ٹیکسلا (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما کونسلران کنٹو نمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک مصری خان، ملک محمود خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ پی او ایف واہ کینٹ پی او ایف کے مزدوروں کے لئے نوید بن کر آیا ، چوہدری نثار علی خان کی سفارش پر مزدوروں کے لئے دو اضافی انکریمنٹ اور پچیس فیصد الاونس سمیت ہاوسنگ سکیم دینے کا اعلان وزیر اعظم اور بالالخصوص مسلم لیگ ن کی حکومت کا مزدور دوستی کا بین ثبوت ہے ، چوہدری نثار علی خان نے اس حلقہ سے شکست کے باوجود ہمیشہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور انکی خوشحالی کے لئے ان تھک کوششیں کی ، وزیر اعظم کے توسط سے مزدوروں کو انکی توقعات سے بڑھ کر مراعاتی پیکج دلانے پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور فخر پوٹھوار چوہدری نثار علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ واہ اور کونسلر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر دو ملک محمود خان کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ وارد نمبر1 واہ کینٹ کا کہنا تھا کہ پی او ایف کے محنت کشوں کو وزیر اعظم نے بڑا مراعاتی پیکج دیکر ان کے دل جیت لئے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ سب ہمارے قائد وچوہدری نثار علی خان کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ پی او ایف واہ کینٹ آمد پر وزیر اعظم نے مزدوروں کے لئے کی گئی خصوصی سفارشات پر عمل کیا اور اسکا باقائدہ اعلان کیا ، انھوں نے کہا کہ پی او ایف کے مزدور خاموش مجاہدوں کا کردار ادا کر رہے ہیں، چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کو اولیت دی خواہ ایچ ایم سی ٹیکسلا کے مزدوروں کا مسلہ ہو یا پی او ایف کے مزدوروں کا کوئی مسلہ چوہدری نثار علی خان نے بلا تفریق انکے مسائل کو نہ صرف سنجیدہ لیا بلکہ عملی طور پر انکے مسائل حل کر کے ثابت کیا کہ در حقیقت وہ مزدوروں کے خیر خواہ ہیں، انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مزدوروں کے لئے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے اور مزدور دوستی کا ثبوت دیا ہے،انکا کہنا تھا کہ واہ کینٹ جی ٹی روڈ مالاکنڈ سٹاپ کے نزدیک جدید سہولیات سے مزین اربوں روپے کی لاگت سے واہ جنرل ہسپتال کی تعمیر جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے چوہدری نثار علی خان کا یہاں کی عوام کو تحفہ ہے ،

یہ بھی پڑھیں  محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker