تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پاکستان کو اگر بچانا ہے تو شریف ٹولے سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہے، غلام سرور خان

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابرعلی ) پاکستان تحریک انصاف کت مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگر بچانا ہے تو شریف ٹولے سے نجات حاصل کرنا ناگزیر ہے،جیو جنگ کرپٹ لوگوں کو سپورٹ کر رہا ہے قائد عمران خاننے جنگ جیو کا بائیکاٹ کیا ہے،جمہوریت کے نام پر تمام عالم اسلام کے خلاف سازش امریکہ اور اسرائیل میں تیار ہورہی ہے،اور پاکستانی حکمران ان کے ایجنڈوں کا کردار ادا کر رہے ہیں، پانامہ میں نواز شریف اور حدیبیہ میں شہباز شریف سب سے بڑے مجرم ہیں، انکے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، ماہ جولائی کرپٹ حکمرانوں سے آزادی کا مہینہ ہوگا،قوم چودہ اگست کو حقیقی جشن آزادی منائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کے رہنما کونسلر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر ایک سید مہتاب حسین شاہ کی جانب سے دیئے گئے افطار و ڈنر سے خطاب کے دوران کیا ،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے سیاست کو کبھی زریعہ معاش نہیں بنایا اور ہر قسم کی کرپشن سے ہمارا دامن پاک ہے،قائد پی ٹی آئی عمران خان نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے انھیں عوامی عدالت اور عدالت عظمیٰ میں لیکر آئے ورنہ یہ کیس بھی دیگر کیسوں کی طرح نان اشوز بن جاتا،انکا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں کا جانا ٹہر گیا ہے ، انکا یوم حساب قریب آچکا ہے ،جس طرح انھوں نے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹااسکی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی،انھوں نے اپنے بھائی سابق ایم پی اے پی پی سات محمد صدیق خان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ جرات ، ہمت اور بہادری سے سیاسی مخالفین کا مردانہ وار مقابلہ کیا ، اور سیاست میں میری رہنمائی کی ،میری کامیابی کے پیچھے انکی کاوشیں کارفرما ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں عزتوں سے نوازا ، آئندہ بھی علاقہ عوام کے لئے خدمت کی سیاست کو جاری رکھیں گے،میزبان تقریب سید مہتاب حسین شاہ کے متعلق غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیشہ قائدانہ رول ادا کرتے ہیںیہ اس وارڈ کے لیڈر نہیں بلکہ اس شہر کی عوام کے خادم ہیں،ایک مخلص کارکن ہیں جو ہر موقع پر حلقہ عوام کے دکھ درد میں شریک رہتے ہیں ، تسلسل کے ساتھ ہر سال ماہ رمضان کے آخری عشرے میں پر وقار تقریب سجاتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ انھیں مزید ہمت اور استقامت عطا کرے،نہ صرف پارٹی کو بلکہ اس شہر کے عوام کو جتنا وقت یہ دیتے ہیں قابل تعریف ہے،اس موقع پر مرحوم محمد صدیق خان اور تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک عظمت محمود، پی ٹی آئی واہ کینٹ کے صدر ملک عابد محمود،حاجی ملک امتیاز ، چئیرمین یونین کونسل جلالہ ثاقب ممتاز ، اجمل خان تنولی ، ڈاکٹر سید اسد علی ،ملک ربنواز ،سید اسد علی شاہ، ایم ی اے پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر کے علاوہ کارکنان پی ٹی آئی اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک تقریب سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker