تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا بارایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری کی جانب سے وکلاء برادری، سماجی و سیاسی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

ٹیکسلا(نامہ نگار)ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک سجاد حسین کی جانب سے وکلاء برادری ، سماجی و سیاسی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ،علاقہ پوٹھوار کے نامور قانون دان سینئیر وکیل سردار اسحاق کی وفات پر ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء نے انکی خدمات پر روشنی ڈالی ،نو منتخب جنرل سیکرٹری ملک سجاد حسین کا کہنا تھا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار کے وقار کے لئے ملکر کام کریں گے ،وکلاء کے اعتماد پر انکا مشکور ہوں جنہوں نے انھیں خدمت کا موقع فراہم کیا ، نو منتخب صدر سید رفاقت حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات وکلاء کے جملہ مسائل کا حل ہیں ، بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات استوار کر کے وکلاء کی پروفیشنل ذمہ داریوں کو نکھارنے کے لئے بہترین ماحول بنائیں گے ،تقریب میں ملک وحید انجم سابق صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،ٹیکسلا بار کے سینئیر وکیل شیخ یعقوب ایڈووکیٹ،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی دلدار خان ،عمر صدام ایڈووکیٹ،سید زیشان مہدی ایڈووکیٹ،ملک حامد محمود،چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ،شیخ کلیم ایڈووکیٹ،سید جمیل شاہ ایڈووکیٹ، جمیل اصغر بٹ ایڈووکیٹ،سید مدثر شاہ ایڈووکیٹ،الطاف حسین ایڈووکیٹ،چوہدری خالد محبوب،نو منتخب چئیرمین یو سی گڑھی سکندر عرفان خان ایڈووکیٹ،ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ،میر ناصر بلال ایڈووکیٹ، شفقت ایزدی ،ملک ساجد زمان، سید اسد علی شاہ،عمیس رشید،سید اکرارشاہ،سید عترت حسین شاہ،سید گفتار شاہ، چئیرمین یوسی گڑھی سکندر عرفان ایڈووکیٹ اور نو منتخب جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ایوسوسی ایشن ملک سجاد حسین ایڈووکیٹ اور سید اکرارشاہ ایڈووکیٹ نے تقریب آمد پر معززمہمانوں کا استقبال کیا،ٹیکسلا بار کی خواتین وکلاء فرحانہ قمر رانا ایڈووکیٹ، روبینہ ایڈووکیٹ ،ثمینہ ایڈووکیٹ ،میڈم سارہ علی ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں وکلاء شریک تھے ،

یہ بھی پڑھیں  حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker