تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کشمیریوں کے حق خود اردایت کا کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر مسعود احمد خان

ٹیکسلا( نا مہ نگار) سابق امیر جماعت اسلامی پی پی آٹھ ڈاکٹر مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود اردایت کا کوئی نعم البدل نہیں،جب تک اقوام متحدہ قرار دادوں پر عمل درآمد کے لئے زور نہیں دے گا ، بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، ڈاکٹر مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہفتہ یکجہتی کشمیر سے عالمی سطح پرکشمیریوں کے موقف کی ترجمانی ہوگی،مسلہ کشمیر کے اہم فریق کشمیری ہیں اور انکی مرضی اور رائے کے بغیرمسلہ کشمیر پر کسی قسم کی پیش رفت بے سود ہوگی،عالمی وعدوں پر عملدرآمد سے مسلہ کشمیر کا حل ممکن ہے،مسلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں،اور اس جدوجہد کی ضامن اقوام متحدہ ہے،عالمی برادری نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے اقوام متحدہ میں درجنوں قرار داتیں منظور کیں،لیکن ان پر عمل درآمد میں تاخیر کی وجہ سے لاکھوں انسانی جانوں کی قربانیوں کے باوجودکشمیریوں کو انکا حق نہیں دیا گیا،غیر جانبدار استصواب رائے سے کشمیریوں کواپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری سے ہی کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،انکا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے تحریک آزادی اورتکمیل پاکستان کے لئے لاکھوں جانیں قربان کیں،کشمیری شہداء کا مقدس لہو ضروررنگ لائے گا۔بھارتی ظلم و جبرکشمیریوں کے جذبہ حریت کو کبھی سرد نہیں کرسکتے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button