تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پاکستان تحریک انصاف کا موجودہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریلی

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کا موجودہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریلی،منتخب ایم این اے ، اور ایم پی ایز کی قیادت میں لوکل باڈیز کے نمائندوں سمیت پی ٹی آئی کے کارکنا ن نے شرکت کی ، احتجاجی ریلی کمیونٹی ہال ٹیکسلا سے شروع ہوکر ٹی ایم اے آفس اختتام پذیر ہوئی ، ٹی ایم اے کی گیٹ کے سامنے قائدین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کیا،ریلی کی آمد سے قبل ٹی ایم اے آفس کے گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا گیا، تاکہ احتجاجی شرکاء اندر داخل نہ ہوسکیں ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے کئی دھائیوں سے ہمیں انتقام کی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مذکورہ حلقوں میں جہاں سے میں خود اور پی ٹی آئی کے ایم پی ایز جیتے وہاں مسلم لیگ ن اپنے حواریوں کے زریعے تمام تر ترقیاتی کام کروا رہی ہے،ہمیں انتقام کی سیات کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے نہ ہم بکنے والے ہیں نہ جھکنے والے،ٹی ایم اے میں بلدیاتی الیکشن کے زریعے منتخب ہونے ولاے نمائندوں کی بجائے اپنے ہارے ہوئے امیدواروں کے زریعے ترقیاتی کاموں پر لگائے جارہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ گزشتہ سات سالوں سے لوٹ مار کا عمل جاری ہے،بلدیاتی اداروں کے فنڈز اپنے ٹاوٹوں کے زریعے بانٹے جارہے ہیں، تمام تر ترقیاتی کاموں میں پچیس فیصد انتظامیہ کمیشن لیتی ہے،جبکہ پچیس فیصد ٹھیکیدار کی جیب اور پچیس فیصد چوہدری ثار علی خان کا نمائندہ لیکر جاتا ہے ،مسلم لیگ ن کی صوبائی اور وفاقی حکومت بلدیاتی اداروں کو فنڈز دینے کی بجایالٹا ان اداروں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں،ٹی ایم اے ٹیکسلا سے اس شہر کے باسیوں کا پیسہ تین کروڑ اورنج ٹرین کے لئے بھیجا گیا ،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور چوروں اور لٹیروں کا اسی طرح سر عام للکارتے رہیں گے،رکن صوابئی اسمبلی صدیق خان کا کہنا تھا کہ شریف اینڈ کمپنی نے ایسٹ انڈیا کمپنی کا روپ دھار لیا ہے،ملک اور قوم کے خلاف ہونے والی گھناونی سازش کو پر فورم پر بے نقاب کریں گے،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایسی قانون سازی کر رہی ہے جس میں ملک کے غریب عوام انکے محکوم بن جائیں،انھوں نے کہا کہ شریف اینڈ کمپنی ملکی معیشت پر قابض ہونا چاہتی ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت ڈیزل کی قیمت بیس روپے لیٹر ہے،اس کے فوائد اس ملک کے باسیوں کا ملنا چاہئے عاوم کی بجائے حکومت پرائیویٹ آئل مافیا اور آئل کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کیا جارہا ہے،انکا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے حکمران عوامی حقوق پر ڈاکہ مار رہے ہیں،احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی ملک گیر احتجاجی تحریک کی کال پر لبیک کیا جائے گا،انکا کہنا تھ کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کو دیوار سے لگانا انکے منڈیٹ کی توہین ہے،اگر ٹی ایم اے نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور منتخب نمائندوں کا استحصال جاری رکھا تو ٹی ایم اے کی بلڈنگ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، پی ٹی آئی پسے طبقے کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی، پی ٹی آئی کے منتخب کونسلر ملک پرویزکا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹیکسلا سے تین کروڑ روپے اورنج ٹرین کے لئے بھجا گیا ،لوکل باڈیز کے صحت ، تعلیم ، زراعت کی فنڈز کی بند بانٹ کی جارہی ہے، احتجاجی ریلی کے دوران شرکاء نے گو نوا زگو کے نعرے لگائے ، جبکہ ریلی میں پی ٹی آئی کے منتخب نمائندگان وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بور واہ کینٹ امجد محمود کاشمیری، سید مہتاب حسین شاہ ، چئیرمین یو سی جلالہ ملک ثاقب ممتاز،چئیرمین یو سی عثمان گھٹر ملک ایاز ،حاجی زاہد رفیق ، سید اسد علی شاہ،حاجی ریاض اعوان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،

2

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button