تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے، شہباز حیدررہنما پی ٹی آئی

ٹیکسلا( نامہ نگار )پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما شہباز حیدر نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے،صالح ، مخلص اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل کے چنگل سے نکال سکتی ہے،پی ٹی آئی عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے ، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر پارٹی کی فعالیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، شہباز حیدر جنہوں نے لالہ زار وارڈ 2 میں منعقدہ ایک تقریب میں ملک تیمور کی شخصیت اور عوام دوستی سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا کہ کہنا ہے کہ اگر کوئی جماعت عوام سے مخلص ہے تو وہ صرف پی ٹی آئی ہے ،لالہ زار سے بھی لوگ پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملک احتشام اقبال ، ملک تیمور ، ملک فہد اکبر عوام کی غمی خوشی میں نہ صرف شریک ہوتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل میں یہ لوگ ہمیشہ پیش پیش نظر آتے ہیں،ہمیں ایسا لیڈر چاہئے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں نہ صرف سنجیدہ ہو بلکہ وہ عوام کے ساتھ ہر وقت شانہ بشانہ کھڑا ہو،انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا مقصد حلقہ میں تعمیر و ترقی اور شعور کی بیداری میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، انھوں نے ملک تیمور کی دلیرانہ قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی خوش نصیبی ہے جسے ملک تیمور جیسا لیڈر میسر آیا ملک تیمور عمران خان کے ایجنڈے کو لیکر آگے چل رہے ہیں جو ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  4ملین روپے کی لاگت سے چنیوٹ فیصل آباد روڈ انٹری گیٹ کا سنگ بنیاد ڈی سی او چنیوٹ نے رکھ دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker