تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پاکستان کی ترقی کا رازاجتماعی مفادات کی سوچاور سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھنے میں پنہاں ہے، سینیٹر محمد طلحہ محمود

ٹیکسلا( نامہ نگار)سینیٹر محمد طلحہ محمود چیرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ و اسٹیبلیشمینٹ ڈویڑن پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا رازاجتماعی مفادات کی سوچاور سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھنے میں پنہاں ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،یوم پاکستان کے موقع پر صحافتی تنظیم کی جانب سے منعقدہ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر محمد طلحہ محمود چیرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ و اسٹیبلیشمینٹ ڈویڑن پاکستان نے مقامی صحافی توقیر ریاض و دیگر کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور ایوارڈز دیئے،اس موقع پر سید عمران حیدر نقوی، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، ٹی ایم اے ٹیکسلا قمر زیشان ، کے علاوہ علاقہ کی اہم سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات موجود تھیں ، سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہپاکستان کی تعمیر و ترقی ہمارا فرض بھی ہے اور قرض بھی،ملک کو درپیش مسئائل بالخصوص دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے قوم کو 23 مارچ 1990 والے جذبے کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے،انکا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کوروائتی جوش و جذبے سے مناتے ہوئے ہمیں اس عہد کی تجدید بھی کرنا ہوگی کہ ہم پانے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے نئی ہمت ،اور جذبے کے ساتھ ارض پاک کو درپیش چیلنجوں کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے،یوم پاکستان کے موقع پر ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم قرار داد پاکستان کی روشنی میں ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے اور اسے امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا قومی وملی فریضہ سرانجام دیں گے،

یہ بھی پڑھیں  انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker