تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:موجودہ حکومت میٹرو بس سروس اوراورنج لائن ٹرین کے نام پرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)موجودہ حکومت میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے دہشتگردی کے خاتمہ اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے سیاسی جماعتوں سے ملک دشمن عناصرکے ناسور کاخاتمہ یقینی بنانا ہوگاخیبر پختونخواہ میں تبدیلی آئی ہے دیگر صوبوں کو بھی کے پی کے کی تقلید کرنا ہوگی ضلع اٹک میں ہمارا گروپ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ الائنس بنا کر چیئرمین وائس چئیرمین بنائے گاان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر)طاہر صادق نے واہ کینٹ میں متحدہ علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین اور مدرسہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے ترجمان حافظ محمد صدیق کے صاحبزادے عطاالمحسن کی دعوت ولیمہ کے بعد مقامی اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر صداقت خان آف برہان،وائس چیئرمین یونین کونسل باہترزبیر خان اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے میجر(ر) طاہر صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے دن بدن عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے حکمران بھاری شرح سود پر قرض لیکر میٹرو اور اورنج لائن منصوبے بنا کر عوام کومزید قرضوں تلے دبا رہی ہے طاہر صادق نے کہا کہ میجر طاہرگروپ کی مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں ہمارا گروپ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہا بلکہ ضلع اٹک میںآئندہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سے الائنس بنائے گا،

یہ بھی پڑھیں  اقتدار بچاؤ مہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker